انڈوں کو فریج میں رکھنے کے بعد پکانا صحت کیلئے کیسا ہے؟

انڈا، غذائیت سے بھرپور صحت کے لئے ایک بہترین غذا سمجھا جاتا ہے ۔ڈاکٹرز اور ماہرین ہر عمر کے فرد کو اس کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں اور ہر کوئی اسے کھانا پسند بھی کرتا ہے۔
انڈوں کو گھر میں کیسے محفوظ رکھیں؟
اس حوالے سے ماہرین کیا کہتے ہیں اور کیا مشورہ دیتے ہیں یہ آج اس اسٹوری میں جانتے ہیں۔ماہرین کے مطابق انڈوں کو فریج میں رکھنا بلکل غلط ہے کیونکہ اس طرح بہت سے مسائل پیدا ہوجاتے ہیں اور اس حوالے سے ایک کامیاب تجربہ بھی کیا جاچکا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ انڈوں کو فریج میں رکھنے کے بعد پکایا جائے تو وہ بہت سی جگہ سے کچا رہتا ہے ۔اس کے علاوہ فریج میں رکھے جانے والے انڈے جم جاتے ہیں جس سے اس کی غذائیت کم ہوجاتی ہے ۔ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ انڈوں کو فریج میں رکھنے سے اس میں جراثیم پیدا ہونے کی رفتار کافی تیز ہوجاتی ہے جو کہ انسانی صحت کے لئے نقصان دہ ہوتے ہیں۔فریج میں رکھے جانے والے انڈوں میں سے دوسرے کھانوں کی بو آجاتی ہے جو کہ اس کے ذائقے اور رنگت پر اثر انداز ہوتی ہے۔ماہرین کے مطابق فریج سے نکال کر پکائے جانے والے انڈوں کے استعمال سے انسان کے پیٹ کے مسائل جنم لیتے ہیں اس لئے بہتر یہ ہے کہ انڈوں کو باہر رکھا جائے تاکہ اس کی افادیت اثر انداز نا ہو۔