بنگلہ دیشی بولر کی دھلائی، ایک اوور میں 34 رنز دے دیئے

بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں زمبابوے کے ریان برل نے بنگلہ دیش کے بولر نسیم احمد کے اوور میں 34 رنز بنا لیے۔
تفصیلات کے مطابق اننگز کے 15 ویں اوور میں زمبابوے کے بلے باز ریان برل نے نسیم احمد کے اوور میں 34 رنز بنائے جس میں پانچ چھکے اور ایک چوکا شامل تھا۔کریگ ارون کی قیادت میں زمبابوے نے منگل کو تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں بنگلہ دیش کو 10 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے جیت لی۔ایک مرحلے پر زمبابوے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 13 ویں اوور میں 67/6 پر مشکلات کا شکار تھا، لیکن ریان برل نے صرف 28 گیندوں پر 54 رنز بنا کر زمبابوے کو 20 اوورز میں 156/8 تک پہنچانے میں مدد کی۔اس کے بعد زمبابوے کے بولر وکٹر نیاوچی کی تین وکٹوں کی مدد سے زمبابوے نے میچ 10 رنز سے جیت کر سیریز 2-1 سے اپنے نام کی۔زمبابوے کی بیٹنگ 15 ویں اوور میں بہتر انداز میں دکھائی دی جب ریان برل نے نسیم احمد کے اوور میں 34 رنز بنائے جس میں پانچ چھکے اور ایک چوکا شامل تھا۔اوور کی پہلی چار گیندوں پر برل نے 4 چھکے اور پھر پانچویں گیند پر چوکا لگایا اور آخری گیند پر بلند و بالا چھکا لگا کر 34 رنز بنائے۔156 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو کم از کم ایک بلے باز کو کریز پر طویل فاصلے تک رہنے کی ضرورت تھی، لیکن ایسا ثابت نہیں ہوا۔ مہمانوں کی جانب سے عفیف حسین نے سب سے زیادہ 39 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔واضح رہے کہ پہلا ٹی ٹوئنٹی زمبابوے نے 17 رنز سے جیتا تھا جبکہ دوسرا بنگلہ دیش نے 7 وکٹوں سے جیتا تھا۔ تاہم، فیصلہ کن میچ میں میزبانوں نے مقابلہ پر مہر لگانے کے لیے اپنے اعصاب کو تھام لیا۔دونوں ٹیمیں اب 5 اگست کو ہرارے میں شروع ہونے والی تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا مقابلہ کریں گی۔