اوور سیز پاکستانیوں کیلئے اپنے ملک میں ڈرائیونگ لائسنس کا حصول مشکل ہوگیا

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے اپنے ملک میں ڈرائیونگ لائسنس کا حصول اب مشکل ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ایک اہم مسئلہ ڈرائیونگ لائسنس کا ہوتا جو کہ انہیں سخت ناگوار گزرتا ہے تاہم وہ ایک بار کسی دوسرے ملک کا لائسنس حاصل کرلیں تو ملک میں با آسانی بغیر ٹیسٹ کے لائسنس بنواسکتے ہیں۔تاہم اب بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے اپنے وطن میں لائسنس کے حصول کے لیے ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔اس حوالے سے ایک اوورسیز پاکستانی نےایک نجی یوٹیوب چینل پر بتایا کہ وہ شیخوپورہ میں واقع ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں اس عمل سے گزرا ہے۔اوورسیز پاکستانی نے بتایا کہ اب باقاعدہ ہمارا ٹیسٹ لیا گیا جیسے کہ کسی فریش شخص کا ٹیسٹ لیا جاتا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ٹیسٹ دیتے وقت آپ اپنا اصل شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور دیگر ضروری کاغذات کی رنگین کاپی سمیت اصل کاغذات بھی ساتھ لے کر جائیں۔اوورسیز پاکستانی کے مطابق ایک ڈرائیونگ ٹیسٹ برانچ میں لیا جا رہا ہے جبکہ دوسرا مین روڈ پر لیا جارہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہیوی ٹریفک وہیکل لائسنس کی ٹیسٹ ڈرائیو صرف اسلام آباد میں ہے ۔دوسری جانب اب آپ لائسنس بنوانے کے لیے آن لائن بھی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔اس کے لیے آپ پنجاب حکومت کی ’راستہ ایپ‘ کے ذریعے آن لائن اپائنٹمنٹ بھی لے سکتے ہیں۔