انوشے عباسی کی سیاہ لباس میں تصاویر مداحوں کو بھا گئیں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہانوشے عباسی کی سیاہ لباس میں تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے فوٹو شوٹ کی چند تصاویر اور ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔شئیر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انوشے عباسی سیاہ رنگ کی خوبصورت میکسی زیب تن کی ہوئی ہیں جس میں بے حد حسین لگ رہی ہیں۔اس سے قبل اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر شیئر کی تھیں جو مداحوں کو خوب پسند آئیں۔شیئر کی گئی تصاویر میں انوشے عباسی نے سفید رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا تھا ،اداکارہ کا یہ انداز مداحوں کو خوب پسند آیا تھا۔یاد رہے کہ معروف اداکارہ نے ڈرامہ سیریل ’بے نام‘، ’رقصِ بسمل‘، ’پریم گلی‘، ’پیارے افضل‘ اور کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری سے مداحوں کو متاثر کیا۔