بینک آف انگلینڈ نے شرح سود میں تاریخی اضافہ کردیا

بینک آف انگلینڈ نے شرح سود میں تاریخی اضافہ کردیا۔برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بینک آف انگلینڈ نے شرح سود ایک اعشاریہ 25 فیصد سے بڑھا کر ایک اعشاریہ 75 فیصد کردی ہے۔لندن میں 1995 کے بعد یہ سب سے بڑا اضافہ ہے ۔شرح سود میں دسمبر 2008 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔میڈیا رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ بینک آف انگلینڈ نے مہنگائی کی شرح 13 فیصد تک ہونے اور آخری تین ماہ میں کساد بازاری کا شکار ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔بینک نے پیشگوئی کی ہے کہ برطانیہ میں معیار زندگی تیزی سے اور طویل ترین گراوٹ شکار ہوسکتا ہے اور بجلی کے بل تین گنا تک بڑھ سکتے ہیں۔