قومی اسکواڈ میں جگہ نہ ملی، شان مسعود ڈربی شائر کی نمائندگی کریں گے

مسلسل شاندار کارکردگی کے باوجود قومی ٹیم میں جگہ نہ ملنے پر مایوس شان مسعود کل لندن چلے جائیں گے۔ڈربی شائر کاؤنٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شان مسعود کل شام واپس انگلینڈ پہنچیں گے اور لنکا شائر کے خلاف میچ سے سلیکشن کے لیے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔پی ایس ایل اور کاؤنٹی کرکٹ میں مسلسل شاندار کارکردگی دکھانے والے شان مسعود کو سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے منتخب کیا گیا تھا تاہم انہیں بغیر موقع دیے نیدرلینڈز کے خلاف ون ڈے سیریز اور ایشیاء کپ کے اسکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا۔واضح رہے کہ شان مسعود انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ 2022 میں شاندار کارکردگی کی بدولت دو مرتبہ پروفیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن (پی سی اے) کی جانب پی سی اے پلیئر آف دی منتھ منتخب ہوچکے ہیں۔