چھٹیاں منا کر لوٹنے والی خاتون کے بیگ سے کیا برآمد ہوا، جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

آپ اکثر چھٹیاں منانے کہیں گھومنے پھرنے جاتے ہوں گے اور وہاں سے خوشی خوشی واپس لوٹتے ہوں گے۔لیکن اگر کبھی ایسا ہو کہ آپ چھٹیاں منا کر گھر واپس آئیں اور آپ کے بیگ میں سے ایسی چیز برآمد ہو جائے جو نہ آپ نے رکھی ہو اور نہ ہی اس کا کبھی تصور کیا ہو۔ایسا ایک انوکھا واقع آسٹریا میں پیش آیا جہاں ایک خاتون کروشیا سے چھٹیاں منا کر واپس گھر لوٹیں تو ان کے سوٹ کیس میں سے 18 بچھو برآمد ہوئے۔خاتون نے جب اپنا بیگ کھولا تو اس میں ایک مادہ بچھو اور اسکے 17 بچے دیکھ کر حیرت اور خوف میں مبتلا ہوگئیں۔خوفزدہ خاتون نے فوری طور پر جانوروں کو ریسکیو کرنے والے ادارے سے رابطہ کیا جس کے اہلکاروں نے خاتون کے گھر آکر تمام بچھوؤں کو پکڑ لیا۔ریسکیو سروس کا کہنا ہے کہ تمام بچھو اس وقت شیلٹر ہوم میں باحفاظت موجود ہیں اور انہیں واپس ان کے ملک روانہ کرنے تک وہیں رکھا جائے گا۔ریسکیو سروس کی رپورٹ کے مطابق یہ آسٹریا میں تیسرا کیس سامنے آیا ہے، اس سے قبل بھی کروشیا سے چھٹیاں منا کر آنے والوں کے ساتھ ایسے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔