فلم ‘شمشیرا’ کی ناکامی پر کرینہ کپور کا اہم بیان سامنے آگیا

بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے بالی وڈ اداکاررنبیرکپور کی فلم ’شمشیرا‘ کی ناکامی پر کیا کہہ دیا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اداکارہ کرینہ کپور خان نے اپنے بھائی رنبیر کپور کی فلم ’شمشیرا‘ کی ناکامی پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر کسی نے ان کی اس فلم کو مختلف انداز میں لیا ہے۔بیبو نے کہا کہ ہر کوئی اس فلم کو مختلف انداز میں لے رہا ہے، جیسا کہ میں کہتی ہوں کہ کچھ لوگ فلم سے بہت متاثر ہوتے ہیں اور کچھ نہیں ہوتے لہٰذا یہ انفرادیت پر مبنی ایک چیز ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہر اداکار مختلف پس منظر سے آتا ہے اور ہر ڈائریکٹر بھی اس حساب سے اپنا کام کرتا ہے، لہٰذا ایسی فلم پر تبصرہ کرنا میرے نزدیک بہت غلط ہے۔یاد رہے کہ اس فلم کی ناکامی سے متعلق فلم ڈائریکٹر کرن ملہوترا اور ساتھی اداکار سنجے دت پہلے ہی اپنا اپنا ردِ عمل دے چکے ہیں۔واضح رہے کہ رنبیر کپور نے فلم شمشیرا کے ساتھ 4 سال بعد بڑے پردے پر واپسی کی تاہم امیدوں کے برعکس ان کی فلم باکس آفس پر دھوم مچانے میں کامیاب نہ ہوسکی۔