یوٹیلیٹی اسٹورز پر مہنگائی کا طوفان برانڈڈ دودھ سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

حکومت نے عوام پر ایک اور بم گرا دیا، یوٹیلیٹی اسٹورز پر برانڈڈ دودھ، چائے کی پتی، مصالحہ جات، ٹوتھ پیسٹ، شہد، شیمپو ودیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق 950 گرام برانڈڈ چائے کی قیمت میں 198 روپے تک اضافہ جس کے بعد چائےکی قیمت 697 روپے سے بڑھ کر 895 روپے ہوگئی۔ایک لٹر برانڈڈ دودھ کی قیمت میں 20 روپے تک اضافہ ہوا جس کے بعد برانڈڈ دودھ کی قیمت 177 روپے سے بڑھا کر 197 روپے کر دی گئی۔260 گرام شہد جار کی قیمت میں 115 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد شہد کی قیمت 310 روپے سے بڑھ کر 425 روپے ہوگئی جبکہ مختلف برانڈز کے شیمپو کی قیمتوں میں 30 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے۔بچوں کے خشک دودھ کے ڈبے کی قیمت میں 90 روپے تک اضافہ، بچوں کے خشک دودھ کی قیت 1360 روپے سے 1450 روپے کر دی گئی، اس کے علاوہ مختلف مصالحہ جات کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا۔یوٹیلیٹی اسٹورز پر یوٹیلیٹی اسٹور ز پر مختلف برانڈز کی قیمتوں میں ردو بدل کا نوٹیفکیشن جاری، اطلاق فوری طور پرہوگا۔