زلزلے کیوں اور کیسے آتے ہیں؟ دلچسپ معلومات جانیے

زلزلے قدرتی آفت ہیں جن سے ناقابل تلافی مالی و جانی نقصان ہوتا ہے، اب تک زلزلوں سے دنیا بھر میں لاکھوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہوئی ہے، پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری بھارتی اور تیسری اریبین ہے۔زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں، زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے،زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں جانب یلغار کرتی ہیں۔

ایک اور تحقیق کے مطابق زلزلے آنے کی وجہ یہ ہے کہ درجہ حرارت اور دباؤ پر مشتمل قوتیں جس کو ٹیکٹونک قوتیں کہا جاتا ہے۔ زمین کی گہرائی میں چٹانوں کے اطراف مسلسل قوت میں اضافہ کرتی ہیں جو چٹان کو موڑ دیتی ہیں جس سے چٹان کی قدرتی شکل میں تبدیلی آتی ہے۔یاد رہے کہ زلزلے کے جھٹکوں سے زمین کی سطح پر موجود چیزوں کو نقصان پہنچتا ہے، عمارتیں اور دوسری تنصیبات گر جاتی ہیں، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ جاتی ہیں، درخت اور بجلی کے پول زمین بوس ہو جاتے ہیں۔