یہ کس معروف پاکستانی اداکارہ کی بچپن کی تصویر ہے؟

اکثر سوشل میڈیا پر فنکار مداحوں سے اپنے بچپن کی یادیں شیئر کرتے ہیں اور اب یہ بات بہت عام ہوگئی ہے جبکہ مداحوں کی جانب سے بھی ان شیئر کی گئی چیزوں کو بے حد پسند کیا جاتا ہے۔ایسے ہی ایک تصویر گزشتہ دنوں وائرل ہوئی جو کہ سینئر اداکارہ سیمی راحیل کی تھی، سیمی راحیل کے بیٹے دانیال راحیل نے اپنی والدہ کی سالگرہ کے موقع پر اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر یہ تصویر شیئر کی اور اپنی والدہ کو 65 ویں سالگرہ کی مبارکباد دی۔سوشل میڈیا صارفین نے فنکارہ کی بچپن کی تصاویر دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور انہیں سالگرہ کی بھی مبارک باد دیں۔

خیال رہے کہ سیمی راحیل پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر فنکار ہیں، انہوں نے کئی پراجیکٹس میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، اپنی اداکاری کی صلاحیتوں کے باعث بھارتی فنکار بھی سیمی راحیل کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے تھے۔پینسٹھ سالہ سیمی راحیل نے رسوائی، عشقِ لا جیسے معروف ڈراموں میں کام کیا، یہی نہیں بلکہ انہوں نے پاکستانی فلموں ‘خدا کیلئے’ اور طیفا اِن ٹربل میں بھی اپنی جاندار اداکاری سے مداحوں کے دل میں گھر کیا۔