پاکستان کے مشہور ڈراموں میں اداکاری کرنے والی یہ بچی کس معروف پاکستانی اداکارہ کی نواسی ہے؟

پاکستان کے مشہور ڈراموں میں اداکاری کرنے والی یہ بچی معروف پاکستانی اداکارہ نعیمہ گرج کی نواسی ہے۔نعیمہ گرج نے اپنی بہترین اداکاری سے بےشمار ڈراموں میں جان ڈال دی۔ انہوں نے بےشمار ڈراموں میں لیجنڈری اداکار عمر شریف کے ساتھ بھی کام کیا۔نعیمہ گرج مشہور اداکار گرج بابو کی بیٹی ہیں اور اب ان کی نواسی حورین نے بھی شوبز انڈسٹری میں قدم رکھ دیا ہے اور اپنی جاندار اداکاری سے سب کے دل جیت لیے ہیں۔

گزشتہ دنوں نعیمہ گرج کی صاحبزادی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے بتایا تھا کہ وہ نعیمہ گرج کی بیٹی ہیں اور حورین ان کی نواسی ہے۔حورین اس وقت کئی ڈراموں میں چائلڈ اسٹار کے طور پر پرفارم کررہی ہے، اس کے علاوہ کئی برانڈز کے لئے ماڈلنگ بھی کر رہی ہیں۔حورین کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی نعیمہ گرج کے ساتھ ان کی کئی تصا ویر موجود ہیں۔