کون سے گلاس میں پانی کی مقدار سب سے زیادہ ہے؟

آج ہم اپنے صارفین کے لیے ایک دلچسپ تصویری پہیلی لائے ہیں جس کا جواب ذہین افراد ہی دے سکتے ہیں۔یہ بصری چال ان لوگوں کے لیے چنی ہے جو پہیلیاں حل کرنے میں مہارت رکھتے ہیں اور تجزیاتی گیموں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔اس قسم کی پہیلیاں حل کرنے کے لیے پس منظر کی سوچ کی ضرورت ہوتی ہے۔تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آپشن اے والے گلاس میں قینچی رکھی ہے، آپشن بی والے گلاس میں پیپر کلپ ہے، آپشن سی والے گلاس میں ربڑ اور آپشن ڈی والے گلاس میں گھڑی ہے۔
اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ کون سے گلاس میں سب سے زیادہ پانی کی مقدار موجود ہے؟
ابھی تک صارفین کو اس پہیلی کا جواب سمجھ نہیں آسکا اور وہ پوسٹ کرنے والے سے اس کے جواب کا مطالبہ کررہے ہیں۔
آئیں ہم اس پہیلی کو سلجھانے میں آپ کی مدد کریں
بظاہر اس تصویر میں تمام گلاسوں میں پانی کی مقدار یکساں نظر آرہی ہے لیکن ان کے اندر موجود اشیاء مختلف ہیں، لہٰذا جس گلاس میں سب سے ہلکی چیز ہوگی یقینا اس میں پانی کی مقدار زیادہ ہوگی۔