ڈالر کی قدر میں مزید کمی ریکارڈ

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے 11 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 226 روپے 15 پیسے سے کم ہوکر 224 روپے 04 پیسے پر بند ہوا ہے۔آج انٹربینک میں ڈالرکی قدر میں 94 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے 65 پیسے کی کمی ہوئی تھی۔
یاد رہے کہ 6 دنوں کے دوران انٹربینک میں امریکی ڈالر 15 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 27 روپے سستا ہوچکا ہے ۔