وفاق اور صوبوں میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری پر اتفاق نہ ہو سکا

وفاق اور صوبوں کے درمیان بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری پر اتفاق نہ ہو سکا۔ذرائع کے مطابق وفاق کے تین صوبوں پنجاب، خیبرپختونخواہ اور بلوچستان سے ڈسکوز کی نجکاری کے معاملات طے نہ ہو سکے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جلد نجکاری کا مطالبہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے وفاق کی جانب سے چاروں صوبوں کو خط لکھا جا چکا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق کی جانب سے لکھے گئے خط پر سندھ حکومت کی جانب سے بات چیت کی گئی ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وفاق کی جانب سے پہلے مرحلے میں خسارے کا شکار پانچ ڈسکوز کی منیجمنٹ نجی شعبے کو دینے کی تجویز سامنے آئی ہے۔صوبہ سندھ کی حیدر آباد اور سکھر سمیت بلوچستان کی کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی اور خیبر پختونخوا کی پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی منیجمنٹ نجی شعبے کو دینے کی تجویز سامنے آئی ہے ۔