سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 28 اگست کو ہوگا

صوبہ سندھ میں بلدیاتی الیکشن کا دوسرامرحلہ 28 اگست کو ہوگا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی پی پی رہنما سعید غنی نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں فنڈنگ کیس 8سال تک زیر التوا رہا، 8 سال فنڈنگ دینے والوں کوبلا لیتےتوجلد فیصلہ ہوجاتا۔ سعید غنی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے دعویٰ کیا کہ سندھ انکا ہے اس لیے عمران خان کی سوچ پرماتم ہی کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس جو کچھ تھا وہ بھی چھین رہا ہے، الیکشن کمیشن کے فیصلےکے مطابق عمران خان نے جھوٹ بولا۔

سعیدغنی کا کہنا تھا کہ عمران خان سندھ پرحکومت کے بجائےسیاست بچانے پرتوجہ دیں کیونکہ پی ٹی آئی کے استعفے منظور ہوچکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں بلدیاتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ28 اگست کوہوگا۔