سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری

ملک بھر میں سونے کی قیمت مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں روز بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار 300 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 41 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 115 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 21 ہزار 656 روپے ہوگئی ہے۔دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونا ایک ڈالر اضافے سے 1788 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔واضح رہے کہ سونے کی قیمت میں روں ماہ کے آغاز سے ہی کمی کا سلسلہ جاری ہے۔