کوئٹہ میں محرم کے جلوس کے موقع پر موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ میں محرم کے جلوس کے موقع پر موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق 8، 9 اور 10 محرم کے جلوس کے موقع پر کوئٹہ میں موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جلوس کے موقع پر بولان، جعفر آباد اور جھل مگسی میں بھی موبائل سروس بند رہے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل سروس صبح 6 بجے سے رات 1 بجے تک بند رہے گی۔
موبائل سروس کی بندش سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کی گئی ہے.دوسری جانب فیصل آباد میں نویں اور دسویں محرم الحرام کے مرکزی جلوس کا لائحہ عمل بھی جاری کر دیا گیا۔
فیصل آباد میں نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس شام 6 بجے حیدریہ امین پور بازار سے برآمد ہو گا
جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا گھنٹہ گھر پہنچے گا جہاں عزادار ماتم، سینہ کوبی اور زنجیر زنی کریں گے۔جلوس رات 9 بجے واپس حیدریہ پہنچ کر اختتام پذیر ہو گا۔10 محرم الحرام کا مرکزی جلوس صبح 11 بجے مرکزی امام بارگاہ اعزاءخانہ شبیریہ دھوبی گھاٹ سے برآمد ہو گا۔جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا گھنٹہ گھر پہنچے گا جہاں عزادار ماتم، سینہ کوبی اور زنجیر زنی کریں گے۔عزادار گھنٹہ گھر چوک میں نماز ظہرین ادا کریں گے اور مجلس سنیں گے۔جلوس نماز مغرب کے وقت مرکزی امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہو گا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے عاشورہ پر چھٹیوں کا اعلان کر دیا
سی اے اے کے شعبے ایچ آر نے 9 اور 10 محرم کی چھٹیوں کا سرکولر جاری کرتے ہوئے کہا کہ سی اے اے نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا کہ سی اے اے کے ملک بھر کے دفاتر میں 8 اور 9 اگست کو عام تعطیل ہو گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ لازمی سروس اور آپریشنل ڈیوٹی کرنے والے ملازمین روٹین کے تحت اپنی ڈیوٹیاں انجام دیں گے۔
محرم کے حوالے سے رینجرز کی کراچی شہر میں سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت
محرم کے حوالے سے رینجرز نے کراچی شہر میں سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کر دی۔محرم، یوم آزادی اور دیگر آنے والے ایونٹ کی سیکیورٹی پر رینجرز نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ تین ماہ میں اسٹریٹ کرائم اور دیگر جرائم میں کمی آئی ہے، شہر قائد دنیا بھر سے جرائم کی وارداتوں میں 133 ویں نمبر پر آچکا ہے۔بریفنگ میں کہا گیا کہ شہر بھر اسٹریٹ کرائم کے ملزمان اور دیگر انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کیا گیا، آنے والے لوکل با ڈی انتخابات اور ضمنی انتخابات کے لیے سیکیورٹی کے بھرپور انتظامات کیے گئے ہیں۔
تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے صدر کی محرم الحرام کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو

محرم الحرام کے حوالے سے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے صدر آغا سید حسین نے پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں مجالس اور جلوسوں پر پابندی عائد کرنے کے بھارتی اقدام کی مذمت کرتے ہیں، آزاداری ہمارا قومی حق ہے۔

ہمارے ذاکرین اور علماء کو گرفتار اور ان پر فورتھ شیڈول لگایا گیا

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ذاکرین اور علماء کو گرفتار اور ان پر فورتھ شیڈول لگایا گیا ہم اس کی پر زور مزمت کرتے ہیں، 27 جولائی کو گوجرہ میں علاقہ محمد نگر کی خواتین کی مجلس پر ناجائز چھاپہ مار کر زاہد شاہ کو گرفتار کر لیا گیا، خواتین کی عزت کو پامال کیا گیا۔

ہم ہر قسم کی اشتعال انگیز حرکت کی پر زور مزمت کرتے ہیں

انہوں نے کہا کہ یکم اگست کو فرید ٹاؤن کے علاقے مجلس منعقد کی گئی تھی، پولیس نے چھاپہ مار کر بانی مجلس علی رضا بٹ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا، ہم ہر قسم کی اشتعال انگیز چیز کی پر زور مزمت کرتے ہیں، ہم اپیل کرتے ہیں کہ فورتھ شیڈول کو ختم کیا جائے۔

کسی شخص کو قانون ہاتھ میں نہ دیا جائے

آغا سید حسین نے مزید کہا کہ ہم حکام سے اپیل کرتے ہیں اس پر عمل درآمد کیا جائے، کسی شخص کو قانون ہاتھ میں دینے کی اجازت نہ دی جائے۔