پی ٹی آئی نے حکومت کو ایک ماہ کا الٹی میٹم دے دیا

پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کے لیے ایک ماہ کا الٹی میٹم دے دیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کے کسی فیصلے اورانتخابات کےعمل پر بھروسہ نہیں رکھتے، الیکشن کمیشن کے چیف اورممبران مستعفی ہوں ان پر کسی قسم کا بھروسہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخاب کے شیڈول پر الیکشن کمیشن کو 16 اگست تک انتظار کرنا چاہیے تھا، یہ جس طرح الیکشن کروانا چاہ رہے ہیں اس طرح ممکن نہیں، خالی میدان والی حسرت یہ لے کر نہیں جائیں گے۔فواد چوہدری نے ایک ماہ میں حکومت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت انتخابات کا اعلان نہیں کرتی تو ہمارے اگلے قدم کے لیے تیار ہوجائے ،اگلے لائحہ عمل کا اعلان 48 گھںٹوں میں اسلام آباد میں بڑے اجتماع کی تاریخ کا تعین کریں گے۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں ہم اسلام آباد میں بڑے اجتماع کی تاریخ دیں گے، اس جلسے میں ہم انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا الٹی میٹم دیں گے اور ہم ایک ماہ سے زیادہ اس حکومت کو وقت نہیں دے سکتے۔