پنجاب کی 21 رکنی کابینہ کل حلف اٹھائے گی

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کابینہ حلف کے لیے ارکان کو نامزد کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں کل 21 ارکان وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ میاں اسلم اقبال، علی عباس شاہ، سردار محسن لغاری، تیمو ر ملک، راجہ محمد بشارت، راجہ یاسر ہمایوں، عنصر مجید نیازی، منیب سلطان چیمہ، سردار شہاب الدین،وزیر کی حیثیت سے کل حلف اٹھائیں گے۔
ڈاکٹر مراد راس، ڈاکٹر یاسمین راشد، خرم شہزاد ورک، محمد ہاشم ڈوگر، سردار آصف نکئی، علی افضل ساہی، نوابزادہ منصور علی خان، حسین جہانیاں گردیزی، غضفرعباس چھینہ، لطیف نذر، سردار حسنین بہادر دریشک اور میاں محمود الرشید بھی کل بطور وزیر حلف اٹھائیں گے۔وزیر اعلیٰ نے 4 اسپیشل اسسٹنٹس مقرر کر دیے.وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے چار اسپیشل اسسٹنٹس کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق سید رفاقت علی گیلانی، تیمور لالی، کامران افضل اور خرم منور منج وزیر اعلیٰ کے اسپیشل اسسٹنٹ مقرر ہو گئے ہیں۔