ضمیر خرید کر اس حکومت کو مسلط کیا گیا، قاسم سوری

سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی و صوبائی صدر تحریک انصاف قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ ضمیر خرید کر اس حکومت کو مسلط کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق قاسم خان سوری نے تحریک انصاف ضلع ہرنائی کے زیر اہتمام جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غلامی قبول کریں گے نہ امپورٹڈ حکومت کو مانیں گے۔تحریک انصاف کی حکومت کی کوشش تھی کہ کی آزاد خارجہ پالیسی ہوان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت کی کوشش تھی کہ کی آزاد خارجہ پالیسی ہو، حکومت کے خلاف سازش اس وقت کی گئی جب تحریک انصاف کے دور حکومت میں پاکستان ترقی کر رہا تھا۔
ہم چور حکمرانوں کو تسلیم نہیں کریں گے
انہوں نے کہا کہ یہ سازش کبھی پوری نہیں ہو سکتی تھی جب تک یہاں اندر سے میر جعفر نہ ملے ہوئے ہوتے، امپورٹڈ حکومت، چور حکمرانوں کو تسلیم نہیں کریں گے، ہماری حکومت نے ضلع ہرنائی کے اہم قومی شاہراہوں کے لیے 8 ارب روپے سے زائد فنڈز منظور کیے۔قاسم خان سوری کا ہرنائی پہنچنے پر پارٹی کارکنوں نے ہر تپاک استقبال کیا اور جلوس کی شکل میں جلسہ گاہ پہنچایا، قاسم سوری اور دیگر عہدیداران کو ضلعی قیادت کی جانب سے پشتون ثقافتی لنگی پہنائی۔سابق ڈپٹی اسپیکر نے اس موقعے پر پی ڈی ایم کی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔جلسے میں تحرک انصاف کے علاؤہ جمعیت شیرانی گروپ کے کارکنوں نے بھی شرکت کی۔