حکومت وعدے کے مطابق کاروباری اوقات پر پابندی ختم کرے، اجمل بلوچ

صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت وعدے کے مطابق کاروباری اوقات پر پابندی ختم کرے۔تفصیلات کے مطابق اجمل بلوچ نے کاروباری اوقات پر پابندی کے خلاف ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کا وعدہ تھا اگست میں کاروباری اوقات کار پر پابندی ختم کر دیں گے۔
تاجر پیک آورز میں سب سے مہنگی بجلی کا خریدار ہے

ان کا کہنا تھا کہ تاجر پیک آورز میں سب سے مہنگی بجلی کا خریدار ہے، پیک آورز میں کمرشل ایکٹیوٹی روکے رکھنا تاجر اور ملک دونوں کا نقصان ہے۔

مفت میں چلنے والی بجلی بند کر کے تاجر کو دی جائےانہوں نے کہا کہ مفت میں چلنے والی بجلی بند کر کے تاجر کو دی جائے، تاجر پیک آورز میں بجلی کی خریداری پر اربوں روپے ادا کرتا ہے۔
اب حکومت تاجروں کا مزید امتحان نہ لے

اجمل بلوچ نے کہا کہ تاجر نے اپنا بہت نقصان کر لیا اب حکومت مزید امتحان نہ لے، اگر کاروباری اوقات کار پر پابندی ختم نہ کی گئی تو احتجاج کا اعلان کر دیں گے۔