لاہور میں 14 سالا گونگی لڑکی کے ساتھ زیادتی، وزیر اعلیٰ پنجاب کا واقعے پر سخت نوٹس

لاہور میں 14 سالا گونگی لڑکی کے ساتھ زیادتی کے واقعے پر وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہی نے سخت نوٹس لے لیا۔تفصیلات کے مطابق شیراکوٹ کے علاقے میں گونگی بہری چودہ سالہ لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کرایا جا رہا ہے۔پولیس نے کہا ہے کہ اس واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تاہم پولیس ملزم گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق محلے دار ملزم تنویر نے لڑکی کو مبینہ طور پر خالی مکان میں لے جا کر زیادتی کی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا واقعے پر سخت نوٹس

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے شیراکوٹ تھانے کی حدود میں اسپیشل بچی سے زیادتی کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔چوہدری پرویز الہی کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری یقینی بنائی جائے، ملزمان قانون کے تحت سخت سزا کے حق دار ہیں، ایسا واقعہ ناقابل برداشت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بچی کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور کیس پر ہونے والی پیشرفت سے باقاعدگی سے آگاہ کیا جائے۔