کرشمہ کپور کی بغیر میک اپ تصویر نے مداحوں کو حیران کردیا

کرشمہ کپور کی بغیر میک اپ کی تصویر نے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔حال ہی میں بھارت کی مشہور اداکارہ کرشمہ کپور نے انسٹا گرام پر اپنی بغیر میک اپ کی ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’موڈ ایز نیچرل‘
تصویر میں اداکارہ نے بالکل بھی میک اپ نہیں کیا ہوا اور ان کی یہ تصویر مداحوں کی جانب سے بہت پسند کی جا رہی ہے۔
شیئر کی گئی تصویر پر مداحوں کی جانب سے کمنٹس کا سلسلہ جاری ہے۔ایک مداح نے کمنٹ کیا کہ ’او میرے خدا، یہ 48 سال کی ہے۔ بہت ہی خوبصورت‘۔
اُن کے ایک مداح نے کمنٹ میں انہی کی فلم کا ایک گانا لکھا ’بھولی سی صورت، آنکھوں میں مستی، دور کھڑی شرمائے‘
واضح رہے کرشمہ کپور نے بہت سی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، انکی سپر ہٹ فلموں میں جگر، اناڑی، راجا بابو، کلی نمبر1، ساجن چلے سسرال، جیت اور راجہ ہندوستانی شامل ہیں۔