بھارتی کامیڈین کی حالت تشویشناک، وینٹی لیٹر پر منتقل

بھارت کے معروف کامیڈین راجو سری واستو کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ان کو وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجو سری واستو کو ورزش کے دوران اچانک دل میں تکلیف محسوس ہوئی جس کے باعث انہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ انہیں دل کا دورہ پڑا ہے۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کامیڈین راجو کی طبیعت سنبھل نہیں رہی ہے جس کی وجہ سے انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے، اداکار کی جان خطرے میں ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔
گزشتہ روز معروف کامیڈین کے پرسنل اسسٹنٹ اجیت سکسینہ نے آگاہ کیا تھا کہ راجو سری واستو کی طبعیت میں بہتری آرہی ہے جبکہ آج یہ خبر آرہی ہے کہ ان کی طبیعت بہت زیادہ خراب ہے۔

واضح رہے کہ راجو سری واستو نے مقامی لافٹر شو سے شہرت حاصل کی جس کے بعد وہ سیاست میں بھی سرگرم ہوگئے۔معروف کامیڈین کا شمار اس وقت بی جے پی کے اہم رہنماؤں میں ہوتا ہے، راجو سری واستو پارٹی کے کچھ اہم رہنماؤں سے ملاقات کے لئے دہلی پہنچے تھے جہاں ان کو دل کا دورہ پڑا۔