شادی کے 54 سال بعد بیٹے کی پیدائش؛ والدین خوشی سے نہال

بھارت میں شادی کے 54 سال بعد ایک جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی ہے.بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع الوار میں ایک جوڑے کے ہاں ان کی شادی کے 54 سال بعد بچہ پیدا ہوا جبکہ بچے کی پیدائش آئی وی ایف کے ذریعے ہوئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ ماں اور بچہ دونوں صحت مند ہیں جبکہ بچے کا وزن تقریباً ساڑھے تین کلو ہے۔

خیال رہے کہ اولاد کی خوشی سے نہال ہونے والی خاتون کی عمر 75 سال اور ان کے شوہر کی عمر 70 سال ہے جبکہ اس جوڑے کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر خوب مبارک باد کے پیغامات دیئے جا رہے ہیں۔
آئی وی ایف کیا ہے؟
ان وٹرو فرٹیلائزیشن‘ یعنی آئی وی ایف ایک ایسا طریقہ کار ہے جس کے دوران عورت کے ایگز (انڈوں) کو مرد کے سپرم سے لیبارٹری میں فرٹیلائز کیا جاتا ہے اور اس کے بعد جنین کو عورت کے رحم (بچہ دانی) میں ڈالا جاتا ہے۔