سونے کی قیمت میں کمی

کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی تاہم ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 2700 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 39 ہزار ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2315 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 19 ہزار 170 روپے ہوگئی ہے۔قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 2700 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 39 ہزار ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2315 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 19 ہزار 170 روپے ہوگئی ہے۔