لاہور میں تحریک انصاف کا جلسہ، سیکیورٹی انتظامات مکمل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آج لاہور میں جلسہ کرے گی جس کے لئے تمام تر سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں پی ٹی آئی کا جلسہ آج ہوگا جبکہ جلسے کے لیے تمام سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ جلسے میں 1500 سے زائد اہلکار ڈیوٹی دیں گے جبکہ خواتین کی چیکنگ کیلئے 110 لیڈیز اہلکار فرائض انجام دیں گی۔ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ ڈولفن اسکواڈ ٹیمیں بھی اسٹیڈیم کے اطراف گشت یقینی بنائیں گی۔پی ٹی آئی کی قیادت بھی آج لاہور کے جلسے میں شریک ہوگی جبکہ گزشتہ روز عمران خان نے خود جلسہ گاہ کا دورہ کیا تھا۔اسکے علاوہ ہاکی اسٹیڈیم میں بینرز آویزاں کردیے گئے ہیں جبکہ اسٹیڈیم میں 40 ہزار سے زائد افراد کے بیٹھنے کی جگہ بنائی گئی ہے۔
آپ دنیا میں جہاں بھی ہوں تمام قوم کے ساتھ مل کر جلسے کا حصہ بنیں، اسد عمر
رہنما پی ٹی آئی اسد عمر نے کہا ہے کہ آپ دنیا میں جہاں بھی ہوں تمام قوم کے ساتھ مل کر جلسے کا حصہ بنیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں اسد عمر نے آج ہونے والے جلسے سے متعلق لکھا کہ آج رات قوم 12 بجے اپنے کپتان کے ساتھ یک زبان ہو کر قومی ترانہ پڑھ کر اپنی 75 ویں سالگرہ کا استقبال کرے گی۔