سندھ میں حالیہ بارشوں کی تباہ کاریاں، 9 اضلاع کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا

سندھ میں حالیہ بارشوں کی تباہ کاریوں کے بعد 9 اضلاع کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں حالیہ بارشوں کی تباہ کاریاں جاری ہیں جس کے پیشِ نظر صوبے کے 9 اضلاع کے 723 دیہات آفت زدہ قرار دے دیے گئے ہیں۔سندھ میں حالیہ بارشوں سے زرعی اراضی اورگھروں کو نقصان پہنچنا ہے جس میں قمبر ،شہداد کوٹ ، مٹیاری ، ٹھٹھہ ، دادو ، بدین، جام شورو ، سانگھڑ نو شہرو فیروز اور خیر پور شامل ہیں۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ آج بھی پورا دن وقفے وقفے سے تیز بارش کا سلسلہ جاری رہے گا ۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اس وقت کلفٹن ، صدر ، ڈی ایچ اے، گرومندر ، ایم اے جناح روڈ ، ناظم آباد ، نارتھ کراچی ، نارتھ ناظم آباد اور سرجانی ٹاون میں بھی بارش جاری ہے.محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ 14 اگست تک جاری رہے گا۔
کراچی میں مزید کتنے دن بارشیں جاری رہیں گی؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی
کراچی میں مزید کتنے روز تک بارش ہوگی اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز کا کہنا ہے کہ 16 اگست سے ایک اور سسٹم شہر کو متاثر کرے گا جسکا سلسلہ 18 تا19 اگست تک جاری رہ سکتا ہے۔