10 کروڑ عوام غربت اور مہنگائی کے شکنجے میں ہے، شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 10 کروڑ عوام غربت اور مہنگائی کے شکنجے میں ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے لکھا کہ وزیراعظم، وزیراعلی اور الیکشن کمیشن کے ہوتے ہوئے پنجاب کا ضمنی الیکشن ہار گئے، اب 9قومی نشستوں پر عمران خان انہیں روند ڈالے گا۔جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں شیخ رشید لکھتے ہیں کہ نوازشریف آئے یا نہ آئے اب کوئی فرق نہیں پڑتا، میڈیا میں گندے کپڑے دھونے کی احمقانہ،جاہلانہ پالیسی سے جس کی کسی کو خبر نہیں ہوتی وہ سارے جہاں کو بتا دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت بوکھلاہٹ اور گھبراہٹ کا شکار ہے، 62 وزراء سیاسی جنازے ہیں جوصرف میڈیا میڈیا کھیلتے ہیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کی انتقامی سیاست جمہوریت کو خوفناک انجام پر پہنچائے گی، ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے سے کچھ حاصل نہ ہوگا ۔انہوں نے مزید کہا کہ 10 کروڑ عوام غربت اور مہنگائی کے شکنجے میں ہے۔