فرحان سعید سے علیحدگی؟ عروہ حسین نے بالآخر خاموشی توڑدی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ عروہ حسین نے اپنے شوہر و اداکار فرحان سعید سے علیحدگی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔حال ہی میں ادکارہ نے نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ میں نے 17 سال کی عمر میں وی جے کے طور پر کام کرنا شروع کیا تھا، لیکن اس سے پہلے میں نے 14 سال کی عمر میں ٹیوشن دینا شروع کیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ زندگی گزارنے کے لیے کسی مرد کی ضرورت نہیں ہوتی، آپ چاہتے ہیں کہ ایک مرد ہو لیکن یہ لازمی نہیں ہے۔

عروہ حسین نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے ، زندگی میں مرد کی ضرورت نہیں ہوتی۔