دلہن کے ناجائز تعلقات کی ویڈیو دلہے نے شادی ہال میں چلا دی؛ شادی میں ہنگامہ کھڑا ہوگیا

سوشل میڈیا پر دیکھنے کو ایسی ایسی ویڈیوز ملتی ہیں جن کا تصور نہیں کیا جاسکتا، کچھ میں طنزو مزاح تو کچھ میں شادی کے مواقع پر ہونے والے کسی ناخوشگوار لمحات کو قید کیا جاتا ہے۔سوشل میڈیا پر ایک اور نئی ویڈیو نے دیکھنے والوں کو بھی چونکا دیا،چینئز دولہا نے تمام مہمانوں کے سامنے اپنی دلہن کی ایک دوسرے مرد کے ساتھ افیئر کی ویڈیو چلادی۔سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے جس پر صارفین بھی خاموش نہیں رہے اور ملے جلے خیالات کا اظہار کررہے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہے نے عین شادی کے موقع پر دلہن کے کسی اور مرد کے ساتھ ناجائز تعلقات کی ویڈیو مہمانوں کے سامنے چلادی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شادی ہال میں مہمان موجود ہیں اور جیسے ہی دولہا، دلہن کی انٹری ہوئی سب نےان کا پرجوش استقبال کیا اور وہ دونوں شادی کے لئے سجائے ہوئے اسٹیج پر کھڑے ہوگئے۔کچھ منٹوں بعد دلہے نے ایسی حرکت کی کہ ہال میں موجود مہمانوں کی دوڑیں لگ گئیں۔

دلہے نے عین شادی کے موقع پر اپنی دلہن کے ناجائز تعلقات کی ویڈیو سب کے سامنے چلا دی،شادی کے مہمانوں نے اس پر اظہار مایوسی کیا، لیکن دلہن اپنے مبینہ افیئر کے سامنے آنے کے بعد نہ خاموش بیٹھی اور نہ ہی کوئی پشیمانی ظاہر کی۔
دلہن نےہاتھ میں پکڑا”اپنا گلدستہ دلہے کو دے مارا۔”
واقعے کے بعد شادی کی تقریب کا یہ کلپ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر بھی شیئر ہوا،مقامی ذرائع نے بعد ازاں دعویٰ کیا کہ وائرل ہونے والی یہ ویڈیو 2019 کی ہے۔