پاک فضائیہ کا یومِ آزادی کی مناسبت سے ملی نغمہ جاری

پاک فضائیہ کی جانب سے یومِ آزادی کی مناسبت سے ملی نغمہ جاری کردیا گیا ہے۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے پاکستان کے 75ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے ملی نغمہ جاری کیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ نغمے میں پاک فضائیہ کے بہادر شاہینوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے جو دفاع وطن کے لیے ہمہ وقت چوکس و تیار ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ نغمے میں اس امر کو بھی اجاگر کیا گیا ہے کہ پاک فضائیہ اپنی آپریشنل صلاحیتوں میں مزید اضافے کے لئے جدت اور خودانحصاری کی جانب گامزن ہے۔ترجمان کے مطابق مزید برآں ملی نغمے میں اس عہد کی بھی تجدید کی گئی ہے کہ پاک فضائیہ کا ہر جوان ارض پاک کی ناموس کی حفاظت کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا۔