معیشت سے متعلق اچھی خبروں نے روپیہ مستحکم کردیا

معیشت سے متعلق اچھی خبروں نے روپے کی قدر میں اضافہ کرکے مستحکم کردیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 8 روپے 55 پیسے سستا ہوا ہے۔کاروبار کے آخری دن ڈالر 215 روپے 49 پیسے پر بند ہوا۔انٹر بینک میں ڈالر بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد سے اب تک 24 روپے 45 پیسے سستا ہوچکا ہے۔28 جولائی کو انٹر بینک میں ڈالر 239 روپے 94 پیسے پر پہنچ گیا تھا۔دوسری جانب اسی عرصے کے دوران اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ ایک ہفتے میں اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 9 روپے سستا ہوگیا ہے۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 222 روپے سے کم ہوکر 213 روپے پر بند ہوا۔کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر بلند ترین سطح 245 روپے تک پہنچنے کے بعد اب تک 32 روپے سستا ہوچکا ہے۔