ضمنی انتخابات: امیدواروں کی اسکروٹنی کے لئے چیرمین ایف بی آر کو بلانے کا فیصلہ

ضمنی انتخابات میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کو ضمنی انتخابات میں امیدواروں کی اسکروٹنی کےلئے ٹیکس معلومات درکار ہیں۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کاغذات کی جانچ پڑتال کے لئے ایف بی آر کی جانب سے ارکان اسمبلی اور امیدواروں کی ٹیکس اسٹیٹمنٹس تاحال فراہم نہیں کی جاسکیں ہیں جس پر الیکشن کمیشن حکام نے ایس بی آر کے اس رویئے کی شکایت بھی کی ہے۔شکایت موصول ہونے پر چیف الیکشن کمشنر نے ایف بی آر کے رویہ پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے چیرمین ایف بی آر کو بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس فیصلے کی پیش نظر چیف الیکشن کمشنر نے فوری طور پر چیئرمین ایف پی آر کو بلانے کی ہدایات جاری کی ہیں اور کہا ہے کہ ڈی جی پولیٹکل فنانس چیرمین ایف بی آر سے ملاقات کرکے معلومات حاصل کریں۔اس حوالے سے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 220 کے تحت الیکشن کمیشن کسی بھی ادارے سے معلومات طلب کرسکتا ہے۔