شہر کی تمام بڑی شہرائیں ٹریفک کے لیے کلیئر ہیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی کا دعویٰ

سندھ حکومت کے ترجمان اور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہا کہ شہر کی تمام بڑی شہرائیں ٹریفک کے لیے کلیئرہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سندھ حکومت کے ترجمان اور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے لکھا کہ شہر کی تمام بڑی شہرائیں ٹریفک کے لیے کلیئرہیں جبکہ تمام انڈر پاسز بھی پانی سے کلیئر ہیں۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ آج بھی پورا دن وقفے وقفے سے تیز بارش کا سلسلہ جاری رہے گا ۔