نصیبو لعل نے ایک بار پھر اپنی سریلی آواز سے مداحوں کا دل جیت لیا

معروف سینئر گلوکارہنصیبو لعل نے ایک بار پھر اپنی سریلی آواز سے مداحوں کا دل جیت لیا۔سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جسے دیکھنے کے بعد صارفین گلوکارہ کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

ویڈیو میں نصیبو لعل ایک صوفی نظم پڑھ رہی ہیں جس نے ان کے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا۔
گلوکارہ کے چاہنے والوں کی جانب سے اس کلام کو بہت پسند کیا جارہا ہے اور ان کی تعریفوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔