سابق کپتان سرفراز احمد کی بائیوگرافی درسی کتب میں شامل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی بائیوگرافی درسی کتب میں شامل کرلی گئی۔ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں کامیاب ترین کپتانوں میں سے ایک سرفراز احمد نے کتاب میں بائیوگرافی شامل کیے جانے پر سماجی رابطے رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر خوشی کا اظہار کیا اور کتاب کی تصویر بھی شیئر کی ۔انہوں نے کہا کہ یہ میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔ ہم رول ماڈل کے طور پر بچوں کو خود سے متاثر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔سرفراز احمد نے مزید کہا کہ اس حوالے سے کوششوں میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے ہمیشہ حاضر رہوں گا۔

سرفراز احمد کے اس اعزاز پر ساتھی کھلاڑیوں، صحافیوں اور صارفین نے انہیں مبارکباد پیش کی۔حسن علی نے کہا کہ ’ کپتان آپ واقعی ہمارے لیے رول ماڈل ہیں، مجھے اپنے کپتان پر فخر ہے‘۔