کامیاب آپریشن کے بعد بھی شعیب اختر کو ڈاکٹروں نے کیا بری خبر بتا دی، ویڈیو وائرل

راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر کو تو سبھی جانتے ہیں اور ان کے کھیلنے کے انداز کو آج بھی پسند کیا جاتا ہے۔پاکستان کے مشہور بالر شعیب اختر نے گزشتہ دنوں اپنے گھٹنوں کا آپریشن کروایا جو کامیاب ہو گیا تھا۔لیکن حال ہی میں ان کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ گھٹنوں کا آپریشن ٹھیک ہوا، درد اور سوجن تو ہے لیکن یہ بھی جلد ٹھیک ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ آپ سب نے جو دعائیں بھیجیں ان کیلئے بہت شکریہ، میں اب بہتری کی طرف جا رہا ہوں، روز واک بھی کرتا ہوں۔

مشہور بالر شعیب اختر نے کہا کہ آسٹریلیا کے شہر میلبرن والے فلیٹ میں آ چکا ہوں اور آرام کر رہا ہوں۔ویڈیو میں شعیب اختر نے کہا کہ ایک بری خبر بھی ہے اور وہ یہ کہ مجھے ڈاکٹر نے کہا ہے کہ 5 سال بعد الٹا گھٹنا پورا تبدیل کروانا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں پتا کہ یہ خبر اچھی ہے یا بری بس جو بھی ہو گا دیکھیں گے۔شعیب اختر نے کہا کہ میں اپنے چاہنے والوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ مجھے معلوم ہے کہ آپ سب مجھ سے ملنا چاہتے ہیں لیکن میں گھر سے باہر نہیں نکل سکتا تو آپ سب مجھے دور سے ہی دیکھ لیں۔مشہور بالر شعیب اختر نے کہا کہ میں پچھلے کچھ دنوں سے گھر سے نہیں نکلا اور اس دوران میں سوچ رہا تھا کہ پتا نہیں لوگ قرنطینہ میں کیسے رہ لیتے تھے۔