14 اگست ۔۔۔۔۔۔ ملک بھر میں آزادی کا جشن

ملک بھر میں 14 اگست آزادی کے طور پر خوب جوش و خروش سے منایا جارہا ہے ، ملک کے ہر کونے میں ’پاکستان زندہ باد‘ نے نعرے لگائے جارہے ہیں اور آزادی کا جشن ہر ایک اپنے اپنے انداز میں منارہا رہے۔یہ دن ہمیں قائداعظم محمد علی جناح ؒ کی ولولہ انگیزقیادت میں اپنے آباﺅ اجداد کی بے شمار قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، یہ دن ہمیں کارکنانِ تحریک پاکستان کے نظریات پر قائم رہنے کے عزم کی تجدید اور ان کی جدوجہدکو خراج تحسین پیش کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ماضی کے برعکس، یہ یوم آزادی غیر معمولی مشکل حالات میں منایا جا رہا ہے جب ساری دنیا کورونا وبا سے شدید متاثر ہوئی ہے، جس کے منفی اثرات زندگی کے تمام شعبوں بشمول معیشت، صحت اور تعلیم پر مرتب ہوئے ہیں۔ ان تمام صورتحال کے باوجود بھی کراچی شہر میں تمام علاقوں میں جشن آزادی کے موقع پر چھوٹی بڑی ریلیوں کا اہتمام کیا جائے گا۔دوسری جانب کراچی شہر بھر کے مختلف مقامات پر نوجوان ٹولیوں کی شکل میں ٹریفک روک کر آزادی کا جشن منانے میں مصروف نظر آرہے ہیں۔