آج کے دن کشمیری بھائیوں کو نہیں بھولنا چاہیے، وزیر اعلی سندھ

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آج کے دن میں کشمیری بھائیوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 75ویں یوم آزادی کے موقع پر بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی مزار پر حاضری دی۔وزیراعلیٰ سندھ نے قائم مقام گورنر آغا سراج درانی کے مزار قائد پر پہنچنے پر استقبال کیا جبکہ گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ سندھ کی آمد کا اعلان بگل بجا کر کیا گیا۔گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ نے بانی پاکستان محمد علی جناح کی مزار پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور دعا کی۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ آج عزم کیا ہے کہ ملک کو عظیم قوت بنائے تاکہ پورے عالم میں پاکستان کا نام ہو۔انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ 25 سال بعد جب 100 سال پورے ہونگے تو ہم یہی کھڑے ہو کر رب کا شکر ادا کرینگے ، اس ملک کو میزائل ٹیکنالوجی ، ایٹمی طاقت دینے والے ، زولفقار علی بھٹو کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں.
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ آج کے دن میں کشمیری بھائیوں کو نہیں بھولنا چاہیے، کشمیری بھائی ہندوستانی بربریت کے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم کشمیری بھائی کو آزادی ضرور دلائینگے۔