عظیم قوم کو آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی مبارک ہو، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عظیم قوم کو آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی مبارک ہو۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار نے پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاک فوج کی قوم کو یوم آزادی کے جشن کی مبارک باد۔میجر جنرل بابر افتخار نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پر لکھا کہ عظیم قوم کو آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی مبارک ہو۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے اپنے ٹوئٹر پر مزید لکھا کہ پاکستان زندہ باد،عزم عالی شان، شاد رہے پاکستان۔