پاکستان ہمارے آباؤ اجداد کی عظیم قربانیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارے آباؤ اجداد کی عظیم قربانیوں کا ثمر ہے۔اسلام آباد میں جناح کنونشن سینٹر میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تمام پاکستانیوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔وزیر اعظم نے کہا کہ قیام پاکستان کے لیے سینکڑوں لوگوں نے قربانیاں پیش کیں، پاکستان ہمارے آباو اجداد کی عظیم قربانیوں کا ثمر ہے۔انہوں نے کہا کہ شر پسند قوتوں کو ملی یکجہتی اور باہمی اتحاد سے کچل دیں گے، آئین ،جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے لیے ملک حاصل کیا گیا ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قیام پاکستان ہمارے لیے ایک بہت بڑا سبق ہے، ہم قیام پاکستان کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بارشوں اورسیلاب کی وجہ سے ہمارے ملک میں بہت زیادہ نقصانات ہوئے ہیں۔