آزادیِ اظہار کے بغیر حقیقی آزادی ممکن نہیں، عمران خان

عمران خان نے کہا ہے کہ آزادیِ اظہار کے بغیر حقیقی آزادی ممکن نہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ میں اپنی قوم کو امپورٹڈ سرکار اور ریاستی مشینری کیجانب سےان میڈیا ہاؤسز اور صحافیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کی ایک نہایت غیرمعمولی مہم کےبارے میں متنبہ کرنا چاہتا ہوں جو پی ٹی آئی اور میرا بیانیہ عوام تک پہنچاتے ہیں۔