اب ’دلہا‘ بھی مارکیٹ میں دستیاب ہوگا

آج کے اس جدید دور میں اب دلہا بھی مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔جی ہاں، تو اس خبر میں ہم آپکو بتائیں گے کہ ایسا کہاں اور کیسے ہو رہا ہے۔شادی سے قبل لڑکے کے والدین لڑکی کو پسند کرنے اس کے گھر جاتے ہیں پھر لڑکی اور لڑکے کی ملاقات کروائی جاتی ہے جس میں دونوں کی باہمی رضا مندی کے بعد رشتہ پکا ہوتا ہے اور اس کے بعد شادی ہوجاتی ہے۔اس خبر میں آج ہم آپ کو ایک ایسی جگہ کے بارے میں بتائیں گے جہاں خواتین خود اپنی پسند کا دلہا خرید سکتی ہیں۔بھارت کی ریاست بہار میں ایک ایسی مارکیٹ موجود ہے جہاں سے خواتین اور ان کا خاندان اپنی بیٹی کیلئے من پسند دلہا خرید سکتا ہے، یہ مارکیٹ 700 سال قدیم پرانی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے ضلع مدھوبانی میں پیپل کے درختوں کے نیچے ہزاروں شادی کے خواہش مند افراد کھڑے ہوتے ہیں جہاں انہیں لڑکی یا اس کے گھر والے آکر اپنے بجٹ کے مطابق پسند کرتے ہیں۔

پسند کرنے کے بعد لڑکی اور اس کا خاندان لڑکے کی ڈگری، برتھ سرٹیفکیٹ اور دیگر دستاویزات کی تصدیق کرتے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ یہ مارکیٹ تقریباً 700 سال قبل کرناٹ خاندان کے دور حکومت میں راجہ ہاری سنگھ نے شروع کی تھی تاکہ خواتین کے لیے اپنے من پسند دولہے کے انتخاب میں آسانی ہوسکے۔واضح رہے کہ دولہے کی قیمت اس کی قابلیت اور خاندانی پسِ منظر کے مطابق ادا کی جاتی ہے۔