پاک بحریہ کا 75ویں یومِ آزادی کے موقعے پر مختلف سرگرمیوں کا انعقاد

پاک بحریہ نے 75ویں یومِ آزادی کے موقعے پر مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جشنِ آزادی کے موقعے پر پاک بحریہ کے یونٹس میں پرچم کشائی کی تقاریب سمیت تقریری اور کھیل کے مختلف مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جبکہ پاکستان نیول اکیڈمی کے چاق و چوبند دستے نے مزارِ قاٸد پر اعزازی گارڈ کے فرائض بھی سنبھالے۔جشنِ آزادی پر پاک بحریہ کے زیرِ اہتمام کراچی اور اورماڑہ میں بوٹ ریلیز جبکہ گوادر میں پاک بحریہ کی جانب سے شجرکاری مہم کا اہتمام بھی کیا گیا۔ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ کمبائنڈ میری ٹائم فورسز ہیڈ کوارٹرز بحرین میں بھی پاک بحریہ کی جانب سے جشن آزادی کی تقریب منعقد کی گئی، صدر مملکت کی جانب سے پاک بحریہ کے آفیسرز، سی پی او/ سیلرز اور نیوی سویلینز کیلئے عسکری اور سول اعزازات کی منظوری بھی دی گئی۔