رکشے کے پہیے 3 ہی کیوں ہوتے ہیں؟ جانیں رکشہ سے متعلق چند دلچسپ معلومات

اس خبر میں آج ہم آپکو بتائیں گے کہ رکشے کے پہیے 3 ہی کیوں ہوتے ہیں۔ہم میں سے بعض لوگوں کو یہ معلوم نہیں ہوگا کہ رکشے کے پہیے 3 ہی کیوں ہوتے ہیں کیوںکہ یہ چیز ایسی ہے جس پر شاید ہی کسی نے دھیان کیا ہو، تو آئیے اس خبر کے ذریعے ہم آپکو اس سے متعلق دلچسپ معلومات فراہم کریں گے۔درحقیقت آٹو رکشہ کے تین ٹائر اس لیے ہوتے ہیں تاکہ یہ سواری تنگ سڑکوں پر آسانی سے اپنا راستہ بنا لے۔رکشہ کے پیچے دو جبکہ آگے ایک پہیہ ہوتا ہے، پیچھے کے دونوں ٹائرز متوازن ہوتے ہیں جس کی وجہ سے آگے والے ٹائر کو مدد ملتی ہے۔مذکورہ سواری کے چھوٹے پہیے ہونے کی وجہ یہ ہے کہ یہ شہر میں کسی بھی جگہ باآسانی پارکنگ کے لیے لگائے جا سکیں۔رکشہ کے بارے میں ایک اور معلومات یہ ملتی ہے کہ پہلے کے دور میں چینی تاجر رکشہ کو سامان کی درآمدگی کے لیے استعمال کرتے تھے۔