امریکی مگرمچھ ٹک ٹاک اسٹار بن گیا

آپ نے یہ تو سنا ہو گا کہ فلاں شخص ایک مشہور ٹک ٹاک اسٹار بن گیا ہے لیکن کیا آپ نے کسی جانور کا سنا کہ وہ بھی ٹک ٹاک اسٹار بن گیا ؟حال ہی میں امریکا کے شہر نیو یارک سے تعلق رکھنے والے ویلی گیٹر نامی مگرمچھ کی امریکا میں دھوم مچی ہوئی ہے کیونکہ وہ ٹک ٹاک اسٹار بن گیا ہے۔ویلی گیٹر نامی مگرمچھ ایک امریکی شہری نے پالا ہوا ہے، اس مگرمچھ کو کھانے میں مرغی کا کچا گوشت اور بھنی ہوئی مکئی بہت پسند ہے۔ٹک ٹاکر ویلی گیٹر نامی مگرمچھ کو 80 ہزار سے زائد لوگ پسند کرتے ہیں اور یہی نہیں بلکہ اس کا شمار پسندیدہ ترین پالتو جانوروں میں ہو گیا ہے۔ویلی گیٹر نامی مگرمچھ پسندیدہ ترین پالتو جانوروں کے مقابلے میں بھی شامل ہوگیا ہے، اس مقابلے کا پہلا مرحلہ آج سے شروع ہو گا۔اس مقابلے میں مگر مچھ کے علاوہ ایک گھوڑا، ہینک نامی کتّا اور ایک نسل کا چوہا شامل ہیں جبکہ جیتنے والے جانور کو 1000 ڈالر کی رقم ملے گی اور ایک میگزین میں 2 صفحات پر مبنی آرٹیکل بھی شائع کیا جائے گا۔