گرم پانی پینے سے آپکی صحت پر کیا فرق پڑتا ہے؟

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ گرم پانی پینے سے آپکی صحت پر کیا فرق پڑتا ہے۔پانی ہماری زندگی کا اہم حصہ ہے لیکن کیا آپ یہ بات جانتے ہیں کہ گرم پانی پینے سے آپکی صحت پر کیا فرق پڑتا ہے؟ہم میں سے بیشتر افراد کو معلوم نہیں ہوگا تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔گرم موسم میں گرم پانی پینے سے گریز کرنا ہی بہتر ہوتا ہے، نہار منہ اور سونے کے لیے لیٹنے سے پہلے گرم پانی پینا صحت کے لیے مختلف فوائد پہنچاتا ہے۔گرم پانی پینا غذائی نالی کو متحرک کرتا ہے جس سے ہاضمے کا عمل بہتر ہوتا ہے، یہ پانی نظام میں پھنسے ذرات کو بھی نکالتا ہے جن کو ہضم کرنا مشکل ہوتا ہے۔جبکہ شریانوں کو بھی کشادہ کرتا ہے جس سے آنتوں کی جانب خون کی روانی بڑھتی ہے، کھانے کے بعد اس پانی کو پینا چربی کو زیادہ آسانی سے ہضم ہونے میں مدد دیتا ہے اور یہ عادت قبض سے بھی تحفظ فراہم کرتی ہے۔گرم پانی پینا بند ناک کو کھولنے میں بھی مدد دیتا ہے کیونکہ یہ سانس کی گزرگاہ کو کلیئر کرتا ہے، ہمارے گلے اور اوپری حصے میں بلغم مسلسل بنتا رہتا ہے، گرم پانی پینا ان حصوں کو گرم رکھنے میں مدد دیتا ہے جس سے گلے کی خراش سے بھی ریلیف ملتا ہے۔یہ عادت مرکزی اعصابی نظام کو فعال کرنے میں بھی مدد دیتی ہے جس سے تناؤ میں کمی آتی ہے۔ایک تحقیق کے مطابق گرم پانی یا دودھ پینے سے ذہنی تناؤ میں نمایاں کمی آتی ہے، گرم پانی معدے میں ٹھنڈے پانی کے مقابلے میں کچھ زیادہ دیر تک موجود رہتا ہے جس کے نتیجے میں پیٹ دیر تک بھرے رہنے کا احساس ہوتا ہے۔ممکنہ طور پر یہ جسمانی وزن میں کمی میں مدد دے سکتا ہے، اس سے بلڈپریشر لیول کو مستحکم رکھنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

کیٹاگری میں : صحت