دنیا کا واحد شہر جہاں موبائل اور ٹی وی نہیں چل سکتا

اس دور میں ٹیکنالوجی کے بغیر زندگی گزارنا ناممکن سالگتا ہے لیکن ایسا ممکن ہے۔آج ہم آپ کو ایسے شہر کے بارے میں بتائیں گے جہاں کے لوگ برقی آلات استعمال نہیں کر سکتے۔جی ہاں یہ شہر امریکہ کی ریاست مغربی ورجینیا میں پوکا ہونٹاس کاؤنٹی میں ہے جس کا نام گرین بینک سٹی ہے۔اس شہر میں 150 لوگ رہتے ہیں اور کوئی بھی شخص برقی آلات جیسے موبائل، ٹی وی یا ریڈیو استعمال نہیں کرتا ہے اور اگر کوئی کرتا ہوا نظر آئے تو اس کو جیل میں ڈال دیا جاتا ہے.اب ہم آپ کو اس کی وجہ بتائیں گے کہ کیوں ان لوگوں کو برقی آلات استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے، دراصل اس شہر میں دنیا کی سب سے بڑی اسٹیریبل دوربین موجود ہے۔اسٹیریبل دوربین کی موجودگی کی وجہ سے یہاں کے لوگ برقی آلات استعمال نہیں کر سکتے کیونکہ اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو ان سے نکلنے والی لہریں خلا سے آنے والی لہروں کو متاثر کرتی ہیں۔واضح رہے کہ یہ دوربین سال 1958ء میں قائم کی گئی تھی، یہ دوربین اتنی بڑی ہے کہ فٹ بال کا ایک بڑا میدان اس کی ایک ڈش میں فٹ ہو سکتا ہے۔ اس کی لمبائی 485 فٹ ہے جبکہ اس کا وزن 7600 میٹرک ٹن ہے۔سب سے حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اس دوربین کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جایا جا سکتا ہے۔اس کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ دوربین 13 ارب نوری سال دور خلا میں بھی سگنل پکڑتی ہے۔